پاسپورٹ ، نیکوپ اور ایف آرسی آن لائن اپلائی کریں

تومحمدیہ اسلامی مرکز و جامع مسجد پاکستانی پاسپورٹ ، نیکوپ اور ایف آر سی آن لائن اپلائی کرنے کیلئے پاکستانی کمیونٹی کو تعاون اور مدد فراہم کرتی ہے۔ ہم آپ کے علم کے لئے کچھ تفصیلات دے رہے ہیں ۔

مشین ریڈایبل پاسپورٹ کے حصول کیلئے ضروری ہدایات/کاغذات

درخواست دہندہ درجہ ذیل کاغذات ہمراہ لائیں

اٹھارہ سال سے زائد عمرکے افراد کیلئے ۔

1) اوریجنل کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ جو کہ Validہونا چاہئے۔

2) اوریجنل کمپیوٹرائزڈ پاسپورٹ (Latest)۔

3) اٹالین کاغذات (SOGGIORNO)۔

اٹھارہ سال سے کم عمرکے افراد کیلئے ۔

1) اوریجنل کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ جو کہ Validہونا چاہئے اگر شناختی کارڈ نہیں بنا ہوا تو ب فارم یا FRC

2) والدین ( والد اور والد ہ دونوں) کے اوریجنل کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ جو کہ Validہوں

3) اوریجنل کمپیوٹرائزڈ پاسپورٹ (Latest)۔

4) اٹالین کاغذات (SOGGIORNO)۔

5) والدین میں سے کسی ایک کا ساتھ ہوناضروری ہے۔

نوٹ: پاسپورٹ میں کسی بھی قسم کی تجدید و ترمیم کروانے / گمشدہ پاسپورٹ / نومولود بچوں کا پہلا پاسپورٹ اپلائی کرنے کیلئے آپ کو پاکستان قونصلیٹ میلان یا پاکستان ایمبسی روم جانا پڑے گا۔

Smart Nicop اوورسیز شناختی کارڈ کے حصول کیلئے ضروری ہدایات/کاغذات

درخواست دہندہ درجہ ذیل کاغذات ہمراہ لائیں

اٹھارہ سال سے زائد عمرکے افراد کیلئے ۔

1) اوریجنل کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ ۔ اگر شناختی کارڈ نہیں بنا ہوا تو ( ب فارم یا FRC )۔

2) اوریجنل پاکستانی پاسپورٹ (Latest)۔اگر اٹالین پاسپورٹ ہے تو صرف اٹالین پاسپورٹ لائیں۔

3) اٹالین کاغذات (SOGGIORNO)۔ اگر اٹالین پاسپورٹ ہو تو پھر سوجورنو کی ضرورت نہیں۔

4) والدین کے شناختی کارڈ نادرا کی جانب سے جاری شدہ۔جن افراد کے والدین کے شناختی کارڈ اگر نادرا سے جاری شدہ نہیں ہیں تو پرانے والے مینول شناختی کارڈ کی ضرورت نہیں ہے

5) شادی شدہ ہونے کی صورت میں۔ اگر مرد ہے تو بیوی کا شناختی کارڈ / اگر عورت ہے تو خاوند کا شناختی کارڈ لے کر آئیں

نوٹ: ازدواجی حیثیت میں تجدید و ترمیم کیلئے ( نکاح نامہ، اور اگر مرد ہے تو بیوی کا شناختی کارڈ / اگر عورت ہے تو خاوند کا شناختی کارڈ لے کر آئیں

اٹھارہ سال سے کم عمرکے افراد کیلئے ۔

1) اوریجنل کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ۔ اگر شناختی کارڈ نہیں بنا ہوا تو ( ب فارم یا FRC )۔

2) والدین ( والد اور والد ہ دونوں) کے اوریجنل کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ ۔ والد یا والدہ دونوں میں سے کسی ایک کا شناختی کار ڈ Valid ہو۔

3) اوریجنل پاکستانی پاسپورٹ (Latest)۔اگر اٹالین پاسپورٹ ہے تو صرف اٹالین پاسپورٹ لائیں۔

4) اٹالین کاغذات (SOGGIORNO)۔ اگر اٹالین پاسپورٹ ہو تو پھر سوجورنو کی ضرورت نہیں۔

نومولود بچوں کیلئے ۔

1) اوریجنل پیدائش سر ٹیفکیٹ جس میں ماں اور باپ دونوں کا نام درج ہو (Isued From Coumne )۔

2) والدین ( والد اور والد ہ دونوں) کے اوریجنل کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ ۔ والد یا والدہ دونوں میں سے کسی ایک کا شناختی کارڈ Validہو

فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ (ایف آر سی)

فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (FRC) آپ کے نادرا کے ریکارڈ سے شناخت کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔ یہ خاندانی کمپوزیشن فراہم کرتا ہے۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (FRC) سفارت خانہ کے زیادہ تر استعمال میں مدد کرتا ہے لیکن کسی قانونی ضرورت کے لئے استعمال نہیں ہوسکتا ہے۔

آپ درج ذیل تین اقسام میں ایف آر سی کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔

پیدائش کے لحاظ سے – تیار کردہ سرٹیفکیٹ میں آپ کے خاندان کی فہرست ہوگی جس میں آپ کے والدین اور بہن بھائیوں کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔

شادی کے ذریعہ – تیار کردہ سرٹیفکیٹ میں آپ کے اہل خانہ کی فہرست ہوگی جس میں آپ کی شریک حیات اور بچوں کی تفصیلات شامل ہیں۔

گود لینے کے ذریعہ – تیار کردہ سرٹیفکیٹ آپ کے کنبہ کی فہرست بنائے گا جس میں آپ کے سرپرست کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔

حکومت پاکستان کے فراہم کردہ متعلقہ ای سروسز پورٹل کے ذریعے آپ پاسپورٹ ، نیکوپ ، ایف آر سی کیلئےآن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ اگر آپ نہیں جانتے ہیں کہ آن لائن پاکستان پاسپورٹ ، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے قومی شناختی کارڈ (نیکوپ) یا فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (ایف آر سی) اپلائی کیسے کریں ۔تو آپ محمدیہ اسلامی مرکز و جامع مسجد بریشیاء (اٹلی) کے دفتر میں جاکر یا بذریعہ کال درج ذیل فون نمبرپر آپ معلومات لے سکتے ہیں۔

دفتر سیکرٹری

محمد سعید

محمد سعید

دفتر سیکرٹری

Cell : +39 388 1181716
Phone & Fax : 030 349687
email : info@muhammadiah.com

برائے رابطہ

محمدیہ اسلامی مرکز و جامع مسجد بریشیا اٹلی

Via Della Volta, 155
25124 Brescia Italy

+39 388 1181716

+39 030 349687

info@muhammadiah.com

میسیج بھیجیں

Need Help? Chat with us