تعلیم

محمدیہ اسلامی مرکز و جامع مسجدبچوں کے لئے پارٹ ٹائم تعلیم مہیا کرتی ہے۔ محمدیہ مسجدسکول کے بعد بچوں اور بچیوں کے لئے مختلف گروپوں میں دینی تعلیم کا اہتمام کرتی ہے۔ہر گروپ کی کلاس کا دورانیہ دو گھنٹہ کا ہوتا ہے۔جس میں بچوں کو ناظرہ قرآن مجیداور دین اسلام کے بنیادی عقائد کی تعلیم دی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ ہفتہ و اتوار کی کلاسزکابھی اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ وہ بچے جن کی پیر سے جمعرات تک مسجد تک رسائی ممکن نہیںوہ ہفتہ اور اتوار کی کلاسز میں اپنی تعلیم حاصل کر سکیں۔

مزید ہفتہ اور اتوار کے دن خواتین کیلئے علیحدہ کلاسز کا بھی اہتمام کیا جاتاہے۔جس میں باقاعدہ دو خواتین اساتذہ قرآن مجید کی تفسیر اور شرح حدیث کی تعلیم دیتی ہیں۔

محدیہ مسجد نے امت کے بچوں کی کردار سازی میں ہمیشہ ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔ مختصریہ کہ محمدیہ مسجد ہربچہ کو دین کی تمام بنیادی عقائد سے آراستہ کرتی ہے۔ وہ بنیادی عقائد جو اسے حقیقی مومن کی حیثیت سے زندگی بسر کرنے اور اس پر عمل کرنے کے اہل بناتے ہیں۔

محمدیہ مسجد اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ جن مکاتب میں بچوں کو دین کی کوئی تعلیم مہیا نہیں کی گئی تھی اور یہاں تک کہ بچے اسلام کی بنیادی باتوں سے واقف بھی نہیں تھے۔ وہ دین کے کسی بھی اصول کو پورا نہیں کرسکے اور نہ ہی ان کے پاس درست عقائدتھے۔

تمام والدین کی بنیادی ذمہ داری ہےکہ وہ اپنے بچوں کی دینی تعلیم کے لئے روزانہ کی بنیاد پر ایک مناسب مدرسہ کی تلاش کریں اوراپنے بچوں کو قرآن کے ساتھ ساتھ دین کے دیگر بنیادی اصولوں کو بھی سیکھنے کے لئے بھیجیں۔

اللہ تعالیٰ ہماری یہ کوشش قبول فرمائے ، ہماری رہنمائی کرے ، ہماری حفاظت کرے اور ہم سے ہمیشہ راضی رہے۔ آمین ثم آمین۔

مقاصد

  1. صحیح عقیدہ کی تعلیم دینا(مسلمان کے عقائد)۔
  2. تجوید کے ساتھ قرآن مجیدکی تلاوت کرنا۔
  3. عملی طور پر وضو ، غسل ، نماز اور عبادات کے دیگر اہم پہلوؤں کا طریقہ سکھانا۔
  4. عملی طورپر اچھے ا خلاق اورکردارکی تعلیم دینا اور آہستہ آہستہ اس سے آراستہ کرنا۔
  5. بچوں کے دلوں میں اللہ اور رسول اللہ ﷺ کی محبت کی شمع روشن کرنا۔
  6. الیکٹرانک ، پرنٹ اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والی فحاشی اور عریانی سے نوجوان نسل کو بچا کر اسلام کی طرف راغب کرنا۔
  7. اسلامی تاریخ کا درس دینا جس میں انبیائے کرام اور حضورنبی کریمﷺ کی داستانیں شامل ہیں۔
  8. امت مسلمہ کے نوجوانوں کو درپیش موجودہ چیلنجوں کو سمجھنا اور انکا مقابلہ کرنے کی صلاحیت پیدا کرنا۔

اوقات

کلاسز کے مندرجہ ذیل اوقات ہیں۔

ہفتہ سے جمعرات تک

پہلی کلاس ( 00-14 بجے سے 30-16 تک)

دوسری کلاس ( 30-16 بجے سے 00-19 تک)

اتوار کی کلاس

پہلی کلاس ( 00-11 بجے سے 30-13 تک)

دوسری کلاس ( 30-13 بجے سے 00-16 تک)

تیسری کلاس ( 00-16 بجے سے 00-19 تک)

نوٹ : مدرسہ میں اسلامی تہواروں اور جمعہ کے دنوںمیں کلاسز نہیں ہوتیں۔

داخلے

نئے داخلےتمام سال کھلے رہتے ہیں۔ براہ کرم نیچے دیئے گئے لنک سے داخلہ فارم ڈاؤن لوڈ کریں اور مکمل کر کےمنگل سے اتوار تک داخلے کے لئے دفتر میں پہنچائیں۔

فیس

ہرمہینہ کے آغاز پر مناسب فیس قابل ادائیگی ہوتی ہیں۔ فیس کی تفصیلات کے لئے براہ کرم مسجد آفس میں رجوع کریں۔شکریہ

داخلہ فارم

براہ کرم نیچے دیئے ہوئے فارم کو ڈاؤنلوڈ کریں ، مکمل کریں اور صبح دس بجے سے شام چھ بجے تک آفس میں جمع کروائیں۔

 تعلیم سے متعلقہ ممبران

براہ مہربانی تعلیم سے متعلقہ کسی انفارمیشن یا مسئلہ کیلئے مندرجہ ذیل ممبران سے رابطہ کریں۔

ساجد طفیل

ساجد طفیل

ممبر تعلیمی شعبہ

Cell : +39 333 1991435
میسیج بھیجیں
email : education@muhammadiah.net

عطاء اللّہ اعوان

عطاء اللّہ اعوان

ممبر تعلیمی شعبہ

Cell : +39 339 4318134
میسیج بھیجیں
email : education@muhammadiah.net

ساجد حسین مانگٹ

ساجد حسین مانگٹ

ممبر تعلیمی شعبہ

Cell : +39 327 6863634
میسیج بھیجیں
email : education@muhammadiah.net

برائے رابطہ

محمدیہ اسلامی مرکز و جامع مسجد بریشیا اٹلی

Via Della Volta, 155
25124 Brescia Italy

+39 388 1181716

+39 030 349687

info@muhammadiah.com

میسیج بھیجیں

Need Help? Chat with us