شہادتین

شَھادَتَیْن ایک اسلامی عقیدہ ہے جو خدا کی وحدانیت اورمحمد ﷺ کے آخری نبی ہونےپر اعتقاد ہے ۔ شہادتین کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے:پہلا حصہ ’’گواہی دیتا ہوں اس بات کی کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں‘‘ دوسرا حصہ ’’ گواہی دیتا ہوں کہ محمدﷺ اللہ کے رسول ہیں‘‘۔شہادتین اسلام کے پانچ ستونوں میں پہلا اور اہم ترین ستون ہے۔

کافر کو مسلمان کرنے کا طریقہ

کافِر کو مسلمان کرنے کے لئے پہلے اُ سے اُس کے باطِل مذہب سے توبہ کروائی جائے مَثَلاً مسلمان ہونے کا خواہش مندکرسچین ہے ، تو اُس سے کہئے : کہو، ’’ میں کرسچین مذہب سے توبہ کرتا ہوں ‘‘ جب وہ یہ کہہ لے پھر اُسے کلِمہ طیِّبہ یا کلمۂ شہادت پڑھائیے اگر عَرَبی نہیں جانتا تو جو بھی زَبان سمجھتا ہو اُسی زبان میں ترجَمہ بھی کہلوا لیجئے اگر وہ عَرَبی کلمہ نہیں پڑھ پارہا تو اُسی کی زَبان میں اُس سے شَھادَتَیْن کا اِقرار باآواز کروانایعنی وہ کہہ دے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے سوا کوئی بھی عبادت کے لائِق نہیں اورمحمد ﷺ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے رسول ہیں ۔ اِس طرح سے وہ شخص مسلمان ہو جائے گا ۔اس کی مختصر شکل کلمہ کی شکل میں ہے لَا اِلٰهَ اِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَّسُوۡلُ اﷲ

شہادتین کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے:پہلا حصہ ’’گواہی دیتا ہوں اس بات کی کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں‘‘ دوسرا حصہ ’’ گواہی دیتا ہوں کہ محمدﷺ اللہ کے رسول ہیں‘‘

قَبولِ اسلام سے قبل غسل کروانا فرض نہیں بلکہ خواشمند کو فوراً مسلمان کرنا فرض ہے ۔ البتّہ قبولِ اسلام کے بعد اَفضل ہے ۔ اِس کی صورتیں بیان کرتے ہوئے   صدرُ الشَّریعہ، بدرُ الطَّریقہ حضرتِ علّامہ مولیٰنامفتی محمد امجد علی اعظمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی فرماتے ہیں : ’’ کافر مرد یا عورت جنب ہے یا حَیض و نِفاس والی کافرہ عورت اب مسلمان ہوئی، اگرچہ اسلام سے پہلے حَیض و نِفاس سے فراغت ہو چکی، صحیح یہ ہے کہ ان پر غُسل واجب ہے ۔ ہاں اگر اسلام لانے سے پہلے غُسل کر چکے ہوں یا کسی طرح تمام بدن پر پانی بہ گیا ہو تو صرف ناک میں نَرْم بانسے تک پانی چڑھانا کافی ہو گا کہ یہی وہ چیز ہے جو کفار سے ادا نہیں ہوتی ۔ پانی کے بڑے بڑے گھونٹ پینے سے کُلّی کا فرض ادا ہو جاتا ہے اور اگر یہ بھی باقی رہ گیاہو تو اسے بھی بجالائیں ، غرض جتنے اعضا کا دھلنا غُسل میں فرض ہے ، جِماع وغیرہ اسباب کے بعد اگر وہ سب بحالتِ کفر ہی دُھل چکے تھے تو بعد اسلام اعادۂ غُسل ضرور نہیں ، ورنہ جتنا حصہ باقی ہو اتنے کا دھولینا فرض ہے اور مستحب تو یہ ہے کہ بعد اسلام پورا غُسل کرے ۔ ‘‘ (بہارِ شریعت حصّہ ۲ ص ۴۶، مکتبۃ المدینہ )
براہ کرم تصدیق کے مقصد کے لئے پاسپورٹ ، ڈرائیونگ لائسنس وغیرہ کی کاپی اپنے ساتھ لائیں۔
آپ کے مسجد پہنچنے پر ، ڈیوٹی پر موجود امام عام طور پر آپ سےیقین دہانی کے لئے کچھ سوالات پوچھتا ہے ، اس کے علاوہ وہ آپ کو اسلام کے کچھ بنیادی اصولوں کے بارے میں بھی بتائے گا۔
نئے مسلمانوں کو ہفتہ وار بنیادوں پر مسجد میں نماز باجماعت میں شامل ہونے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ ایسا کرنے سےوہ نماز پڑھنا سیکھ سکتے ہیں اور اسلام کےبنیادی عقائد  کو بھی جان لیتے ہیں۔ اس کے علاوہ مسجد ایک ایسی جگہ ہے جہاں نئے مسلمان ایک دوسرے کی مدد حاصل کرتے ہیں اور ان لوگوں سے سیکھ سکتے جو دین کا زیادہ علم رکھتے ہیں۔

اگر آپ نے یہ فیصلہ کرلیا ہے کہ اسلام ہی صحیح طرز زندگی ہے ، اور اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا ہے تو آپ ای میل یا ٹیلیفون کے ذریعہ ہمارے امام سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

خطیب محمدیہ مسجد 

علامہ حافظ محمد امتیاز صاحب

علامہ حافظ محمد امتیاز صاحب

سینئر خطیب

Cell : +39 351 155 9383
email : info@muhammadiah.com

برائے رابطہ

محمدیہ اسلامی مرکز و جامع مسجد بریشیا اٹلی

Via Della Volta, 155
25124 Brescia Italy

+39 388 1181716

+39 030 349687

info@muhammadiah.com

میسیج بھیجیں

Need Help? Chat with us